افواج پاکستان کیساتھ اظہاریکجہتی کےلیےروہتاس انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج جھنگ چک کے طلبہ و طالبات کی ریلی

0

 

 

 

افواج پاکستان کیساتھ اظہاریکجہتی کےلیےروہتاس انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج جھنگ چک کے طلبہ و طالبات کی ریلی

ریلی میں انچارج پولیس چوکی کسیال،احسن محودچوہدری اور طلبہ و طالبات اساتذہ کی بھرپور شرکت،پاک فوج زندہ باد،آرمی چیف زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا

سوہاوہ:(محمدنبیل حسن)تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز ڈومیلی کے علاقہ جھنگ چک روہتاس انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج میں انڈیاسے پاکستان کی فاتح پر افواج پاکستان کےساتھ اظہار یکجہتی کےلیے پروگرام اور ریلی کا اہتمام کیاگیا،پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت شریف سے کیاگیا،اس پروگرام میں انچارج پولیس چوکی کسیال سب انسپکٹر نذر عباس،احسن محمود چوہدری ڈاٸریکٹردی ویژن سکول اینڈ کالج بڑاگواہ کی بطور مہمان خصوصی شرکت کی،طلبہ و طالبات نے ہاتھوں میں بینرز اٹھارکھے تھے جن پر حافظ عاصم منیر تیری عظمت کو سلام،افواج پاکستان زندہ باد،آرمی ،نیوی اور ایٸر فورس کی عظمت کو سلام اور خراج تحسین پیش کیاگیا،ریلی میں مہمانوں طلبہ و طالبات اساتذہ اکرام اور اہل علاقہ کے لوگوں نے شرکت کی،علاقہ نعروں سے گونج اٹھا،اس موقع پر مہمانوں نے خطاب میں کہاکہ افواج پاکستان نے ملک کا نام سرفخر سے بلند کردیا،رافیل جیسے طیاروں کو گرایااور فتح سمیٹ لی،پوری قوم افواج پاکستان کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی اور متحد ہے،

Leave A Reply

Your email address will not be published.