اسد ابو بکر شاہ سب انسپکٹر کے عہدے سے ترقی پاکر انسپکٹر کے عہدے پر تعینات ہوگئے ،مبارکباد دینے والوں کا سلسلہ جاری

0

 

 

دینہ ( اقبال خان) اسد ابو بکر شاہ سب انسپکٹر کے عہدے سے ترقی پاکر انسپکٹر کے عہدے پر تعینات ہوگئے ،مبارکباد دینے والوں کا سلسلہ جاری۔ تفصیلات کے مطابق اسد ابو بکر شاہ سب انسپکٹر کے عہدے سے ترقی پاکر انسپکٹر کے عہدے پر تعینات ہوگئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور میں ہونے والی تقریب کے بعد اسد شاہ کو کندھے پر بیج لگایا اور مبارکباد دے، دوستوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔سماجی شخصیت چوہدری ابرار لندن بیکرز نکودر،عرفان گجر،شاہ زیب بٹ فنانس سیکرٹری الیکٹرانک میڈیا دینہ نے چوٹالہ تھانہ میں اسد ابو بکر شاہ کے ساتھ ملاقات کی، انسپکٹر تعینات ہونے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اسد ابو بکر شاہ نے چوہدری ابرار لندن بیکرز، شاہ زیب بٹ فنانس سیکرٹری الیکٹرانک میڈیا دینہ اور عرفان گجر کا دل سے شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر آپ کا کہنا تھا کہ اللّٰہ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتا ہوں۔ انشاء اللّٰہ آئی جی پنجاب کی ہدایات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اپنے فرائض منصبی انجام دوں گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.