دینہ بائی پاس ریلوے پھاٹک شدید گرمی میں عوام کے لیے عزاب بن گیا ،وزیر ریلوے بلال اظہر کیانی سے انڈر پاس کاعوامی مطالبہ ،

0

 

 

دینہ (اقبال خان)دینہ بائی پاس ریلوے پھاٹک شدید گرمی میں عوام کے لیے عزاب بن گیا ،وزیر ریلوے بلال اظہر کیانی سے انڈر پاس کاعوامی مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق دینہ شہر میں ریلوے کے دو پھاٹک ہیں جن میں ایک بائی پاس روڈ پر موجود ہے جس پر نہ صرف علاقائی ٹریفک بلکہ آزاد کشمیر اور احساس اداروں کی ٹریفک کی اہم گزرگاہ ہے ۔گرمیوں کی شدت میں بائی پاس پھاٹک کو ٹرین کی آمد سے قبل بہت زیادہ دیر تک بند رکھا جاتا ہے جس سے گاڑیوں کی قطاریں جی ٹی روڈ تک پہنچ جاتی ہیں جس سے نہ صرف جی ٹی روڈ کی ٹریفک میں خلل پڑتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ گرمی کی شدت مسافروں کے لیے سخت پریشانی کا باعث بن رہی ہے ۔اہلیان دینہ نے وزیر ریلوے بلال اظہر کیانی سے مطالبہ کیاہے کہ دینہ بائی پاس پھاٹک پر انڈر پاس تعمیر کیا جائے تاکہ اس ازیت سے عوام کا چھٹکارا ہو سکے

Leave A Reply

Your email address will not be published.