جہلم پولیس کے اے ایس آئی سلیم بٹ اور انکے بیٹے کانسٹیبل حماد کی ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کے ساتھ ڈی پی او آفس میں خصوصی ملاقات

0

 

یقین، محنت اور لگن کی روشن مثال!

جہلم ( اقبال خان)جہلم پولیس کے اے ایس آئی سلیم بٹ اور انکے بیٹے کانسٹیبل حماد کی ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کے ساتھ ڈی پی او آفس میں خصوصی ملاقات،

اے ایس آئی سلیم بٹ کے بیٹے کانسٹیبل حماد پاک نیوی میں بطور سب لیفٹیننٹ( کمیشنڈ آفیسر ) سیلیکٹ ہوئے، جس پر ڈی پی او جہلم نے انکو مبارک باد پیش کی اور تحائف تقسیم کیے،

کانسٹیبل حماد کا پاک نیوی میں سب لیفٹیننٹ کے عہدے پر کمیشن حاصل کرنا نہ صرف ان کے خاندان کے لیے بلکہ جہلم پولیس کے لیے بھی ایک اعزاز کی بات ہے،

ڈی پی او جہلم نے اے ایس آئی سلیم بٹ کو اپنے بچوں کی اچھی پرورش کرنے پر سراہا اور کہا کہ ایسی مثالی تربیت ہی معاشرے کو باصلاحیت، محب وطن اور کردار کے حامل نوجوان فراہم کرتی ہے،

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.