پراپرٹی ٹیکس جمع کرانے کی آخری تاریخ 30جون ،پراپرٹی ٹیکس نہ جمع کرانے والوں کی پراپرٹی سیل کر دی جائے گی۔منور عباسی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر جہلم
جہلم (اقبال خان )پراپرٹی ٹیکس جمع کرانے کی آخری تاریخ 30جون ،پراپرٹی ٹیکس نہ جمع کرانے والوں کی پراپرٹی سیل کر دی جائے گی۔منور عباسی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر جہلم،تفصیلات کے مطابق پراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر جہلم منور عباس نے کہا کہ 30جون پراپرٹی ٹیکس جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے کسی بھی زحمت سے بچنے کے لیے پراپرٹی ٹیکس بقایا جات بر وقت جمع کرا دیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ اپنا پراپرٹی ٹیکس بروقت جمع کروائیں ڈیڈ لائن کے فوری بعد گرینڈ آپریشن کیا جائے گا جس میں ٹیکس ناہندہ کی پراپرٹی کو سیل کر دیا جائےگا ۔حکومت پنجاب کی جانب سے اب ان لائن پراپرٹی ٹیکس جمع کرانے کی سہولت میسر ہے ۔کسی بھی تکلیف سے بچنے کے لیے فوری طور پر اپنا پراپرٹی ٹیکس جمع کرا دیں۔آپ کے پاس ایک ماہ کا قلیل وقت ہے اس کے بعد نہ صرف پراپرٹی سیل ہو گی بلکہ بھاری جرمانے بھی کیے جائیں گے۔