دینہ ایف بی آر ریجنل ٹیکس راولپنڈی نکودر چیک پوسٹ کی بڑی کاروائی,18 کروڑ مالیت کے غیر قانونی سگریٹ تلف
دینہ ( شازیب بٹ ) ایف بی آر ریجنل ٹیکس راو لپنڈی نکودر چیک پوسٹ کی بڑی کاروائی
دینہ: ایف بی آر نکودر کی بڑی کارروائی، 18 کروڑ مالیت کے غیر قانونی سگریٹ تلف
دینہ: ایف بی آر (FBR) نکودر چیک پوسٹ پر مختلف کارروائی کے دوران 18 کروڑ روپے مالیت کے غیر قانونی سگریٹس کی بھاری مقدار ضبط کر کے تلف کر دی گئی۔
دینہ : سگریٹس کشمیر کوما کے پی کے۔اور لاہور کے مختلف اضلاع سے پنجاب اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں غیر قانونی طور پر فروخت کیے جا رہے تھے جو کہ جعلی تھے۔
دینہ :ایڈ یشنل کمشنر ریاض خان، ڈپٹی ڈائریکٹر شجاعت علی خان اور انچارج نکودر چیک پوسٹ وقاص احمد نے اس کارروائی کی قیادت کرتے ہوئے غیر قانونی سگریٹ کی اسمگلنگ اور فروخت کی بڑی کھیپ کو پکڑا۔
دینہ : غیر قانونی طور سمگلنگ شدہ پکڑے جانے والے سگریٹس میں پاکستانی ساختہ اور درآمد شدہ جعلی سگریٹ (امپورٹڈ) برانڈز دونوں شامل تھے.