یوم تکبیر/ مہر ہاوس دینہ میں کیک کاٹ کر ملک وقوم سے محبت کا پیغام اپنے محبوب قائد میاں نواز شرہف اور محسن پاکستان ڈاکٹرعبد القدیرخان کو سلام عقیدت پیش کیا گیا
جہلم (جرار حسین میر سے)یوم تکبیر/ مہر ہاوس دینہ میں کیک کاٹ کر ملک وقوم سے محبت کا پیغام دیا گیا اور اپنے محبوب قائد میاں نواز شرہف اور محسن پاکستان ڈاکٹرعبد القدیرخان کو سلام عقیدت پیش کیا گیا جن کی دن رات کی محنت سے پاکستان اسلامی ممالک میں پہلا ایٹمی پاور ملک بنا تقریب میں موجود تمام پاکستانیوں نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی اس موقع پر سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض کا کہنا تھا کہ یوم تکبیر خود مختاری۔جہد مسلسل۔اور مقصد کیلئے ہر قربانی دینے کیلئےہمہ وقت تیار رہنے کا نصب العین ہے
یوم تکبیر پاکستان کے عالمی صفوں میں خودداری کے ساتھ کھڑے ہونے کا پیغام ہے پاکستانی قوم کا فخر ہے۔ہماری افواج و سائسندانوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔
یوم تکبیر کا مطلب واضح ہے۔قومی سلامتی پر کوئی حرف نہیں آنے دیا جائیگا ریاست، حکومت ۔افواج ۔قابل فخر پاکستان سائنسدانوں اور قوم کے یکجا ہونے کا انعام ہےپاکستان ایک پرامن ایٹمی طاقت ہے۔اس طاقت کا حصول و قیام خودمختاری وسلامتی کیلئے ہے۔ یوم تکبیر پاکستان کا سنگ میل ہے۔اتحاد و محنت شب و روز سے معاشی استحکام کی منزل بھی جلد حاصل کرینگے۔ تقریب میں ایک بہت بڑا کیک کاٹا گیا جس سے تقریب میں موجود تمام لوگ لطف اندوز ہوئے تقریب میں این اے 60 کے کوارڈینیٹر ٹوایم این اے وزیر مملکت بلال اظہر کیانی راجہ تفضل علی سابق چیئرمین یو سی لہڑی راجہ شوکت چوہدری افضل سیاسی و سماجی شخصیت راجہ لیاقت علی میاں محمد عتیق ایل پی جی ایسویشن کے صدر میاں سجاد ڈاکٹر ناصر ضیا بھٹو چوہدری افضل سیٹھی اصغر سید افتخار شاہ مبشیر پٹواری اور تحصیل بھر سے تمام یونین کونسلز کے کونسلر چیئرمین اور سیاسی ورکر شریک ہوئے فضاء نعرہ تکبیر سے گونجتی رہی