ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ ظہیر الدین بابر اور ٹیم کی اہم کاروائی،ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث 04ملزمان گرفتار

گرفتار،واردات میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ،چھینی گئی رقم،موبائل فونز،ٹیبلٹ اور گھریلو سامان برآمد

0

ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ ظہیر الدین بابر اور ٹیم کی اہم کاروائی،ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث 04ملزمان گرفتار،واردات میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ،چھینی گئی رقم،موبائل فونز،ٹیبلٹ اور گھریلو سامان برآمد

تھانہ چوٹالہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان قاسم،عثمان،عدیل اور اسد علی کو گرفتار کر لیا،

ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ 02عدد پسٹل30 بور معہ ایمونیشن،چھینی گئی رقم 80ہزار روپے،03عدد لیپ ٹاپ،01عدد ٹیبلٹ،06عدد موبائل فونز،02عددLED اور01عدد چوری شدہ سولر انورٹر برآمد کر لیا گیا،

ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،

شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں،شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ

ڈی پی او جہلم کی ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور ٹیم کو شاباش

Leave A Reply

Your email address will not be published.