برمنگھم میں حاجی راجہ محمودخان کو انسانیت کی خدمت پرایوارڈ، امجد سیٹھی کو صحافتی خدمات پر اعزازی شیلڈسے نوازاگیا

تقریب میں صدر پاکستان پریس کلب یوکے مڈلینڈز سید عابد کاظمی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا

0

برمنگھم میں حاجی راجہ محمودخان کو انسانیت کی خدمت پرایوارڈ، امجد سیٹھی کو صحافتی خدمات پر اعزازی شیلڈسے نوازاگیا

جہلم۔(اقبال خان )برمنگھم کی معروف شخصیت اور اونر مڈلینڈز کیٹرنگ حاجی راجہ محمود خان کو انسانیت کی خدمت میں پچاس سال مکمل ہونے پر ،جبکہ چیئرمین دینہ پریس کلب امجد سیٹھی کو صحافتی خدمات پر پاکستان پریس کلب مڈلینڈز برمنگھم نے پروقار تقریب میں تعریفی سرٹیفکیٹ اور شیلڈ سے نوازا۔ اس تقریب کی نظامت جنرل سیکرٹری پریس کلب ایس ایم عرفان نے کی، جبکہ سابق وفاقی وزیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ تقریب کی صدارت صدر پی پی سی یوکے مڈلینڈز سید عابد کاظمی نے کی۔
تقریب میں صدر پاکستان پریس کلب یوکے مڈلینڈز سید عابد کاظمی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر اہم شخصیات جن میں ممبر آف پارلیمنٹ بیرسٹر محمد ایوب خان، سابق لارڈ میئر اور کونسلر سید شفیق حسین شاہ، کونسلر وسیم ظفر، چیئرمین قائد اعظم ٹرسٹ راجہ اشتیاق ،مسلم لیگ برمنگھم کے صدر چوھدری محمدشکیل ،تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی، اور دیگر سماجی و کاروباری رہنماوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے حاجی راجہ محمود خان کی فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ برطانیہ میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں اور دوسرے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایک بہترین رول ماڈل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی شخصیات کمیونٹی اور ملک دونوں کے لیے قیمتی اثاثہ ہیں۔
ممبر آف پارلیمنٹ بیرسٹر محمد ایوب خان نے بھی حاجی راجہ محمود خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ایک درد دل رکھنے والے انسان ہیں، اور خصوصاً کرونا وبا کے دوران ہسپتالوں اور جیلوں میں کھانے پہنچانا ان کی انسانیت کی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بیرسٹر ایوب خان نے حاجی راجہ محمود خان کو MBE اور OBE جیسے اعلیٰ اعزازات کے لیے نامزد کرنے کی تجویز پیش کی اور کہا کہ ان جیسے افراد کی حوصلہ افزائی کرنا ضروری ہے۔
اس موقع صدر پریس کلب یوکے مڈلینڈز سید عابد کاظمی،جنرل سیکرٹری عرفان طاہر،نائب صدر راجہ ناصرمحمودنے گفتگوکرتے ہوئے دینہ پریس کلب کے چیئرمین امجدمحمودسیٹھی کی 35سالہ صحافت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا سنیئرصحافی آج کے صحافیوں کے لیے یونیورسٹی کا درجہ رکھتے ہیں .ہمارے لیے اعزازکی بات ہے کہ ہم اپنے صحافتی پلیٹ فارم سے ان کو اعزازی شیلڈدے رہے ہیں. اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سنئیر صحافی امجد محمود سیٹھی نے کہا میں اپنے سنئیر ساتھی چیف ایڈیٹر جہلم نیوز کی جانب سے نام تجویز کرنے اور پاکستان پریس کلب یوکے کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے اعزازی شیلڈ سے نوازا ہے۔
آخر میں صدر پریس کلب یوکے مڈلینڈز سید عابد کاظمی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حاجی راجہ محمود خان کو بزنس اور انسانیت کی خدمت میں پچاس سال مکمل ہونے پر ایوارڈ دیا گیا ہے اوردینہ پریس کلب کے چیئرمین امجد محمودسیٹھی کو اعزازی شیلڈسے نوازاگیا ہے، آئندہ بھی دیگر نمایاں شخصیات کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔
پریس کلب یوکے مڈلینڈز برطانیہ میں مقیم صحافیوں اور کمیونٹی کے افراد کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے لانے میں اپنا اہم کردار ادا کر رہا ہےاور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔اس دوران سی این آئی اردو کی جانب سے لی گئیں تصاویر۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.