نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے،مشیر صحت پنجاب جنرل ریٹائرڈ اظہر کیانی
جہلم۔( اقبال خان ) نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہ کھیلوں کے مقابلوں سے نوجوانوں کی نہ صرف جسمانی صحت بہتر ہوتی ہے بلکہ ذہنی طور پر بھی مضبوطی آتی ہے مشیر صحت پنجاب جنرل ریٹائرڈ ڈاکٹر اظہر کیانی نے یہ بات ضلع کونسل ہال میں مریم نواز سپورٹس میلہ کے حوالے سے ضلع جہلم سے راولپنڈی مقابلوں کے لیے جانے والے کھلاڑیوں میں سپورٹس کٹس تقسیم کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی مشیر صحت پنجاب جنرل ڈاکٹر اظہر کیانی نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے اہم اقدامات کر رہی ہیں جس میں سب سے اہم چیز نوجوان کھلاڑیوں کو اگے بڑھنے کے موقع فراہم کرنا ہے ڈپٹی کمشنر جہلم نے کہا کہ ہمیں اس بات کا فخر ہے کہ ضلع جہلم سے بڑی تعداد میں کھلاڑی راولپنڈی مقابلوں میں جا رہے ہیں اب آپ نوجوانوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ اپنی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے راولپنڈی میں ڈویژنل سطح پر ہونے والے مقابلوں میں ضلع جہلم کا نام روشن کریں اور اپنے اپ کو بڑے مقابلوں کے لیے تیار کریں اس موقع پر کرکٹ ہاکی بیڈمنٹن کراٹے ایتھلیٹکس اور دیگر کھیلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوان کھلاڑیوں میں سپورٹس کٹس تقسیم کی گئی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی۔