ذہنی و جسمانی معذور افراد کی بحالی اور ان کو تمام ضروری آلات فراہم کرنا پنجاب حکومت کا بہت بڑا کارنامہ ہے،مشیر صحت پنجاب جنرل ریٹائرڈ ڈاکٹر اظہر کیانی
جہلم ( اقبال خان )ذہنی و جسمانی معذور افراد کی بحالی اور ان کو تمام ضروری آلات فراہم کرنا پنجاب حکومت کا بہت بڑا کارنامہ ہے وزیراعلی پنجاب کی جانب سے صوبے بھر کے معذور افراد کے لیے ایک ارب روپے سے امدادی آلات فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ سپیشل افراد کو کسی قسم کی کمی کا احساس نہ ہو یہ بات مشیر صحت پنجاب جنرل ریٹائرڈ ڈاکٹر اظہر کیانی نے محکمہ سوشل ویلفیئر جہلم کی جانب سے ویل چیئر اور سفید چھڑی تقسیم کرنے کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں سپیشل افراد کے لیے بہت سے نجی ادارے سماجی شخصیات اور سب سے بڑھ کر حکومت پنجاب بھرپور کام کر رہی ہے جس پر ہم وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے شکر گزار ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ہر شعبہ زندگی کے افراد کے لیے فلاحی منصوبے شروع کیے گئے ہیں خاص طور پر سپیشل افراد کے لیے ہر قسم کی سہولیات بالکل مفت فراہم کی جا رہی ہے اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر نے بتایا کہ پنجاب حکومت اور سماجی شخصیات کے تعاون سے یہ تقریب منعقد کی گئی ہے جس میں 45 معذور افراد کو ویل چیئر اور 20 نابینا افراد کو سفید چھڑیاں دی جائیں گی تاکہ وہ اپنے روزمرہ کی زندگی میں آسانی لا سکیں۔ تقریب کے آخر میں جنرل ریٹائرڈ ڈاکٹر اظہر کیانی، ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس، سماجی شخصیت چوہدری فرحت کمال ضیا اور دیگر نے معذور بچوں عورتوں اور بزرگوں میں ویل چیئر اور سفید چھڑیاں تقسیم کی اور ان کے لیے خصوصی ضیافت کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر ویل چیئرز حاصل کرنے والے افراد نے وزیر اعلی پنجاب ڈپٹی کمشنر جہلم اور مشیر صحت پنجاب ڈاکٹر اظہر کیانی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔