ڈپٹی کمشنر جہلم کا ریور روڈ اور تحصیل روڈ کا دورہ۔ تجاوزات کے فوری خاتمے کا حکم

0

 

 

جہلم ( اقبال خان )ڈپٹی کمشنر جہلم کا ریور روڈ اور تحصیل روڈ کا دورہ۔ تجاوزات کے فوری خاتمے کا حکم ۔ دونوں سڑکوں پر کباڑیوں کے کباڑ خانے ختم کرنے اور علاقے کو صاف ستھرا بنانے کی ہدایت ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم میسم عباس نے ریور روڈ جہلم باغ محلہ اور تحصیل روڈ جہلم کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دونوں علاقوں میں بڑی تعداد میں کباڑ خانوں کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر تمام تجاوزات کو ختم کرنے کی ہدایت کی مذکورہ دونوں علاقوں میں عرصہ دراز سے کباڑیوں نے سڑکوں کنارے بڑی تعداد میں کچرے کے ڈھیر لگا کر اہل علاقہ کا جینا حرام کیا ہوا تھا جس پر ڈی سی جہلم میثم عباس نے تمام کباڑیوں کو ان کی دکانوں کے اندر منتقل کرنے اور سڑک کنارے تمام تجاوزات اور ساز و سامان کو فوری طور پر ختم کر کے علاقے کو صاف ستھرا کرنے کی ہدایت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.