حادثات سے بچاو کی بڑی مہم، ٹریفک پولیس افسران کو باڈی کیمز تقسیم کردیئے گئے،ڈسڑکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی افتتاحی تقریب میں شرکت
جہلم ( اقبال خان )وزیر اعلٰی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ذاتی دلچسپی سے ٹریفک حادثات میں کمی کیلئے عملی اقدامات کا آغاز
حادثات سے بچاو کی بڑی مہم، ٹریفک پولیس افسران کو باڈی کیمز تقسیم کردیئے گئے، ٹریفک کا بہاو یقینی بنانے والے اور چالاننگ افسران کی باڈی پر جدید کیمرہ جات نصب کردیے گئے، جدید کیمرہ جات میں آڈیو وڈیو ریکارڈنگ اور لوکیشن کی معلومات مل سکیں گی
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے افتتاحی تقریب میں کہا کہ پولیس کو جدید تقاضوں کے مطابق لیس کرنا وقت کی اہم ضرورت ہےاور جہلم پولیس عوام کی خدمت اور قانون کی بالادستی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے،ڈی پی او جہلم
باڈی کیمز نہ صرف افسران کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد دیں گی بلکہ کسی بھی واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیق کے لیے مؤثر شواہد بھی فراہم کریں گی،
اس اقدام کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کو فروغ دینا، شفافیت کو یقینی بنانا اور پیشہ ورانہ طرزِ عمل کو مزید مؤثر بنانا ہے،