ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ضلع بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھر پورکریک ڈاؤن کا آغاز

0

 

 

جہلم ( ملک فدا حسین اعوان )ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ضلع بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھر پورکریک ڈاؤن کا آغاز،

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے پر ضلع بھر میں ماہ مئی میں کل 142 مقدمات درج کیے گئے، ضلعی پولیس نے 28 مقدمات درج کیے جن میں تیز رفتاری کے 12مقدمات،اوورلوڈنگ کے 12 مقدمات،ون ویلنگ کے 03 مقدمات اور ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر 01 مقدمہ درج کیا گیا،

پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس جہلم نے 112 مقدمات درج کیے جن میں تیز رفتاری کے 19 مقدمات،اوورلودنگ کے 71 مقدمات اور ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر 24 مقدمات درج کیے گئے،

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر حکومت پنجاب کی طرف سے سخت احکامات جاری کر دیے گئے ہیں،

شہریوں سے التماس ہے کہ اپنی کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کرنے سے روکے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے سے بچا جا سکتا ہے،

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کا حصول انتہائی آسان ہے لائسنس بنوا کر جرمانہ اور ایف ائی آر جیسی سزاؤں سے بچیں اور اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں،

تیز رفتاری،ون ویلنگ،ون وے کی خلاف ورزی اور اوورلوڈنگ کرنے پر بھاری جرمانہ یا ایف آئی آر درج ہو سکتی ہے،

ٹریفک قوانین پر عمل کرکے اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں اور پولیس عملہ کے ساتھ تعاون کریں،

Leave A Reply

Your email address will not be published.