ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو اور صدر بار ایسوسی ایشن جہلم جناب ملک رضوان الحق کے درمیان مفاہمتی یاداشت (MoU) پر دستخط

0

 

 

جہلم ( اقبال خان )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو اور صدر بار ایسوسی ایشن جہلم جناب ملک رضوان الحق کے درمیان مفاہمتی یاداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے،

جس کا مقصد ضلعی سطح پر مستحق اور نادار افراد کو مفت قانونی معاونت فراہم کرنا ہے،

اس موقع پر سیکرٹری بارایسوسی ایشن بھی موجود تھے۔

ایم او یو کے تحت ایک 20 رکنی وکلا کا پینل تشکیل دیا گیا ہے جو جہلم، سوہاوہ اور پنڈ دادنخان میں مستحق افراد کے مقدمات کی مفت پیروی کرے گا،

یہ شراکت داری ایک خوش آئند قدم ہے جو پولیس اور وکلا برادری کے باہمی تعاون کی ایک بہترین مثال ہے،ڈی پی او جہلم

ایسوسی ایشن سماجی انصاف کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی،صدر بار ایسوسی ای

یہ اقدام ضلع جہلم میں ایک مثبت تبدیلی کی نوید ہے اور معاشرے کے ان افراد کے لیے امید کی کرن ہے جو مالی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے قانونی چارہ جوئی سے محروم رہتے ہیں،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو

Leave A Reply

Your email address will not be published.