8 اکتوبر قدرتی آفات سے آگاہی کا دن ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کی زیر قیادت واک

یہ دن 2005 کے زلزلہ کی مناسبت سے عوام میں آگاہی کا دن ہے ۔ڈپٹی کمشنر جہلم

0

8اکتوبر 2005 پاکستان اور آزاد کشمیر کی عوام کے لیے نہ بھولنے والا دن جس دن زلزلہ سے عمارتیں لرز اٹھیں اور ایک خوفناک منظر کی شکل اختیار کر گئی ،

لاکھوں انسان بے گھر ہوئے اور ہزاروں انسانی جانوں کا نقصان ہوا لیکن پاکستانی عوام کا جزبہ خیر سگالی دیکھنے والا تھا

جس کے گھر میں جو چیز تھی وہ اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے لیکر پہنچا ۔آج اس دن کی مناسبت سے ہر سال کی طرح اس دن کو قدرتی آفات سے آگاہی کے طور پر منایا جاتا ہے

جو آج جہلم میں بھی منایا گیا ،قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیار رہنا ضروری ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت امدادی کارروائیوں کا سلسلہ شروع ہو سکے

ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے یہ بات 8 اکتوبر 2005 کے زلزلے کے حوالے سے آگاہی واک کی قیادت کرتے ہوئے کہی ۔

واک میں ریسکیو 1122 ، پی ڈی ایم اے ، سول ڈیفنس اور تمام متعلقہ محکموں نے شرکت کی ۔

ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے کہا کہ آج کے دن ہم زلزلہ 2005 کے تمام شہدا کے درجات کی بلندی اور مستقبل میں ایسے واقعات میں کم سے کم نقصانات بارے آگاہی کے لئے یہ واک کررہے ہیں۔

جس کا مقصد شہریوں میں کسی قسم کی قدرتی آفات جیسے زلزلے ، سیلاب یا تخریب کاری کی صورت میں بچاؤ کا طریقہ کار واضح کرنا اور شہریوں کو اس حوالے سے آگاہی دینا ہے ۔

آگاہی واک کے بعد ریسکیو 1122 اسٹیشن پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے موک ایکسرسائز اور مظاہرہ کیا گیا ۔

جس پر ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے ریسکیو جوانوں کی تیاریوں اور مشق پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.