ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت اقدامات اٹھائیں جائیں ،اجلاس میں سخت فیصلے،ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی

مجموعی طور پر 4لاکھ 56 ہزار 5 سو روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

0

جہلم:( اقبال خان ) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں گزشتہ ہفتے کے دوران مختلف اشیاء کی قیمتوں اور مارکیٹ میں دستیابی کا جائزہ لیا گیا۔ روٹی، دالوں، گوشت اور سبزیوں کی قیمتوں پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں زائد قیمتوں کی وصولی پر کیے گئے جرمانے اور قانونی کارروائیوں کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ ہفتے کے دوران 3395 مقامات پر چھاپے مار کر 301 خلاف ورزیاں پکڑی جس پر گراں فروشوں پر مجموعی طور پر 4لاکھ 56 ہزار 5 سو روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ قیمتوں کی چیکنگ جاری رکھیں اور ناجائز منافع خوری کے خلاف سختی سے اقدامات کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.