آر پی او راولپنڈی ریجن اور ڈی پی او جہلم نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا، شواہد کا جائزہ لیا،ملزمان کی گرفتاری کو جلد از جلد یقینی بنانے کے لیے ٹیمیں تشکیل

جہلم ( اقبال خان )آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا کا ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کے ہمراہ تھانہ کالا گجراں کے علاقے کوٹھہ پرانا میں 04 شہریوں کی قتل کے موقع کا وزٹ،
قتل کی واردات کا افسوس ناک واقعہ تھانہ کالا گجراں کے علاقہ میں پیش آیا جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا اور ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے موقع کا وزٹ کیا،
آر پی او راولپنڈی ریجن اور ڈی پی او جہلم نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا، شواہد کا جائزہ لیا،ملزمان کی گرفتاری کو جلد از جلد یقینی بنانے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی،
ڈیڈ باڈیز کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے،موقعہ سے تمام شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں،تمام زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں،
میرٹ پر تفتیش عمل میں لاتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا جائے گا، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو
کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، قاتلوں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا