وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کے بھائی حمزہ اظہر کیانی نے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی جہلم کے ہمراہ "الیکٹرو” بس کے ممکنہ روٹس کا جائزہ لیا

جہلم ( اقبال خان )پنجاب حکومت کی جانب سے جہلم میں پہلی الیکٹرک بس سروس "الیکٹرو” کا آغاز کیا جا رہا ہے، جو شہر کے اہم مقامات پر شہریوں کو جدید اور آرام دہ سفری سہولیات فراہم کرے گی۔
اس سلسلے میں، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کے بھائی حمزہ اظہر کیانی نے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی جہلم کے ہمراہ "الیکٹرو” بس کے ممکنہ روٹس کا جائزہ لیا۔ انہوں نے جہلم، دینہ، منگلا اور بخاری چوک جیسے اہم مقامات کا دورہ کیا اور بس سروس کے روٹس کا معائنہ کیا تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ شہریوں کو بہترین نقل و حمل کی سہولت دستیاب ہو۔