
دینہ ( اقبال خان )اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد مہنگائی کے خلاف ان ایکشن ،اسسٹنٹ کمشنر دینہ کا اچانک غلہ منڈی کا دورہ ،کریانہ شاپس کی چیکنگ ریٹ چیک کیے ،سخت ہدایات جاری،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے غلہ منڈی دینہ کا دورہ کیا اسسٹنٹ کمشنر دینہ خود ساختہ مہنگائی کے خلاف سخت ایکشن لے رہی ہیں ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے فردا فردا غلہ منڈی کی تمام شاپس کا وزٹ کیا ریٹ لسٹ چیک کی اور دوکانداروں کو سختی سے ہدایات جاری کی کہ مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے سے باز رہیں وگرنہ سخت قانونی کاروائی کو سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے تمام دوکانداروں کو ہدایات جاری کی کہ کسی قسم کی شارٹیج نہ کی جائے اور اس کا ناجائز فائدہ اٹھانے کاہر گز فائدہ اٹھانے کی کوشش نہ کی جائے ۔اسسٹنٹ کمشنر نے اسٹاک کو مینٹین رکھنے کی ہدایت جاری کی ۔
اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے ریڑی بازار
کا وزٹ بھی کیا ریٹ چیک کئے گئے اور سر کاری ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت کی سخطی سے ہدایت
ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانے کئے گئے وزٹ سبزی منڈی
ریٹ چیک کئے گئے اور سر کاری ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت کی سخطی سے ہدایت
ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانے کئے گئے۔
اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کا چکن شاپس کا وزٹ چکن پہلے سے زبح کر کے رکھنے سے منع اور سختی سے ہدایت کی گئ کے جب گوشت لینے آئے کوئ اس وقت مرغی زبح کر کے دینے کی سختی سے ہدایت کی گئ
خلاف ورزی کرنے پر سخت ایکشن لیا جائے گا
اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے ریلوے روڈ کا وزٹ کیا۔
نالے کی صفائ کی سختی سے ہدایت کی RWMCکے مینجر وقاص اور بلدیہ کے سی او محمد فیصل کو سختی سے ہدایت کے صفائ کا خاص خیال رکھیں