انجمن بہبود مریضاں کے زیر اہتمام اقبال آئی بلاک پرائمری ہیلتھ سینٹر دینہ میں 56واں فری آئی کیمپ کا انقاد کیا

رپورٹ محمد افضل دینہ
انجمن بہبود مریضاں کے زیر اہتمام اقبال آئی بلاک پرائمری ہیلتھ سینٹر دینہ میں 56واں فری آئی کیمپ کا انقاد کیا جس میں 7 سو کے قریب او پی ڈی اور 171 فری آپریشن ادویات فراہم کی ، تفصلات کے مطابق
انجمن بہبود مریضاں کے زیر اہتمام اقبال آئی بلاک پرائمری ہیلتھ سینٹر دینہ میں ایک روزہ 56واں فری آئی کیمپ کا انقاد کیاگیا جس میں آئی سپیشلسٹ کی ٹیموں نے مریضوں کا معائنہ کیا فری اداوایات کے ساتھ فری آپریشن اور کھانا بھی فراہم کیا کیمپ کی اس تقریب کے مہمان خصوصی سی ای او ہیلتھ میاں مظہر حیات ،اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد تھی اور اس کے علاوہ خان افتخار ، زاہد محمود ناگی ،افتخار مغل انجمن بہبود مریضاں کہ عہد دوران و ممبران نے کیمپ میں بھرپور شرکت کی انجمن بہبود مریضاں کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم 56واں کیمپ کروا رہے ہیں اور ہر کیمپ میں 500 سے 700 کے قریب مریضوں کا معائنہ کیا جاتا ہے اور 150 سے 200 تک مریضوں کے فری آپریشن کیے جاتے ہیں اور مریضوں کو اپریشن کے درمیان کھانا بھی دیا جاتا ہے آپریشن میں مریض کو لینز اور دوسرے دن عینک بھی دی جاتی ہے 1982سے لے کر اب تک ہم یہ خدمت کر رہے ہیں اس میں جو بہت بڑا ہاتھ جو ہیں وہ حاجی میں اقبال (مرحوم) اور ان کے خاندان کا ہیں حاجی میں اقبال (مرحوم) کے نام پر اقبال ڈائلسز سینٹر بنانے جا رہے ہیں جس سے ہزاروں مریض اس سے مفید ہو سکیں گے کیمپ میں 700 کے قریب او پی ڈی اور 171 آپریشن ادویات اور مریضوں کو کھانا بھی فراہم کیا گیا