ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر تھانہ دینہ پولیس کی اہم کارروائی ،گائے کو کلہاڑی کے وار کر کے ٹانگ کاٹنے والے 02 ملزمان کو قلیل وقت میں گرفتار کر لیا گیا

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا فوری ایکشن

0

 

جہلم ( اقبال خان )ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا فوری ایکشن

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر تھانہ دینہ پولیس کی اہم کارروائی ،گائے کو کلہاڑی کے وار کر کے ٹانگ کاٹنے والے 02 ملزمان کو قلیل وقت میں گرفتار کر لیا گیا،

واقعہ تھانہ دینہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں بے رحمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گائے پر کلہاڑی کے وار کیے اور جانور کی ٹانگ کاٹ دی،

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے فوری طور پر نوٹس لیا اور ایس ایچ او تھانہ دینہ کو ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا،

ایس ایچ او تھانہ دینہ اور پولیس ٹیم نے جدید سائنٹفک طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو قلیل وقت میں گرفتار کر لیا،ملزمان کے خلاف تھانہ دینہ میں مقدمہ درج،

جانوروں پر ظلم ایک سنگین اور غیر انسانی فعل ہے،پولیس ایسے ظالم عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو

شہری اگر کسی بھی جگہ جانوروں کے ساتھ ظلم یا بدسلوکی دیکھیں تو فوراً پولیس کو اطلاع دیں تاکہ فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ڈی پی او جہلم

Leave A Reply

Your email address will not be published.