ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کو سماجی بہبود کے شعبے میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں ایک یادگاری شیلڈ سے نوازا گیا

0

جہلم ۔(اقبال خان )ڈی سی جہلم میر رضا اوزگن کو سوشل ویلفیئر خدمات پر اعزاز۔ ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کو سماجی بہبود کے شعبے میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں ایک یادگاری شیلڈ سے نوازا گیا۔ یہ شیلڈ سماجی شخصیت اور ایڈووکیٹ فرحت کمال ضیا نے پیش کی۔

​اس موقع پر القاسم انسٹیٹیوٹ کی نمائندگی ملک آصف نے کی، جبکہ محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسران بھی شیلڈ پیش کرنے کی تقریب میں موجود تھے۔ تمام شرکاء نے ڈی سی جہلم کی عوامی فلاح کے لیے کوششوں کو سراہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.