مشیر صحت میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی اور ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کے باہمی تعاون سے ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں جہلم کارڈیک سینٹر کا فری میڈیکل چیک اپ
مشیر صحت میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی اور ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کے باہمی تعاون سے ڈسٹرکٹ پولیس لائن جہلم میں پولیس اہلکاروں کی صحت و بہبود کے لیے جہلم کارڈیک سینٹر کا فری میڈیکل چیک اپ اینڈ فری میڈیسن کیمپ کا انعقاد
کیمپ کا بنیادی مقصد پولیس فورس کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنا اور ان کی جسمانی صحت کو مضبوط بنانا ہے تاکہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں مزید بہتر انداز میں سرانجام دے سکیں،
کیمپ میں جہلم کارڈیک سینٹر کے ماہرینِ امراضِ قلب سمیت میڈیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کی ٹیم نے پولیس افسران و جوانوں کا تفصیلی معائنہ کیا،
کیمپ میں دل کے امراض کا تفصیلی چیک اپ،بلڈ پریشر، شوگر لیول اور ای سی جی ٹیسٹ،ضروری تشخیص اور فوری رپورٹنگ،اور پولیس اہلکاروں کو مفت ادویات کی فراہمی مستقبل میں بہتر صحت کے لیے میڈیکل مشورے اور احتیاطی تدابیر فراہم کی گئیں،
پولیس اہلکار ضلع بھر کی سیکیورٹی کے لیے شب و روز محنت کر رہے ہیں اور ان کی صحت کا خیال رکھنا پولیس ڈپارٹمنٹ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ڈی پی او جہلم
ایسے فلاحی کیمپس کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا تاکہ پولیس اہلکار بہترین صحت کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دے سکیں،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو