دنیا میں سب سے زیادہ اموات کولیسٹرول بڑھنے اور ہارٹ اٹیک سے ہوتی ہے

0

جہلم ( اقبال خان )‏دنیا میں سب سے زیادہ اموات کولیسٹرول بڑھنے اور ہارٹ اٹیک سے ہوتی ہے۔ ہارٹ اٹیک کے وقت سینے میں جو تکلیف ہوتی ہے اس کی شدت کافی زیادہ ہوتی ہے، پھر بھی میں یہ آپ تک پہنچانا اپنا فرض سمجھتا ہوں، تاکہ میرے کسی دوست، بھائی یا بہن کو اس تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے جو میں نے محسوس کیا ہے۔ دل کے دورے کی سب سے نمایاں علامت سینے کے بیچ میں شدید، دبانے والا اور کچلنے والا درد ہے۔ مریض کو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے سینے پر کوئی بھاری پتھر رکھا جا رہا ہو یا کوئی اسے پوری طاقت سے نچوڑ رہا ہو۔ یہ درد اکثر بائیں بازو، کندھے اور جبڑے تک پھیلتا ہے۔ اس کے ساتھ سانس لینے میں دشواری، ٹھنڈا پسینہ، چکر آنا، کمزوری اور بے چینی بھی ظاہر ہو سکتی ہے۔

اگر درد 10 سے 15 منٹ تک جاری رہے اور کم نہ ہو تو اسے نظر انداز نہ کریں یہ ہارٹ اٹیک کی واضح علامت ہے۔ ایسے وقت میں وقت ضائع کرنا خطرناک ہو سکتا ہے۔ اگر ہسپتال بہت دور ہے یا ایمبولینس کو پہنچنے میں کافی وقت لگتا ہے تو فوری ابتدائی طبی امداد مریض کی جان بچا سکتی ہے۔ مریض کو فوری طور پر ڈسپرین کی ایک یا دو گولیاں دیں۔ ڈسپرین خون کے جمنے کو کم کرتا ہے اور دل کی شریانوں میں خون کے بہاؤ کو بہتر بنا کر مریض کی حالت کو 25 سے 45 فیصد تک بہتر بنا سکتا ہے۔ مریض کو سیدھا بٹھائیں تاکہ سانس لینے میں آسانی ہو۔ مریض سے سخت کھانسی کرنے کو کہیں، تاکہ دل کی دھڑکن تھوڑی دیر کے لیے مستحکم ہو اور خون کی فراہمی بہتر ہو جائے۔

اگر مریض کی حالت بہتر ہو جائے تو اس کے بعد بھی ہسپتال لے جائیں کیونکہ دل کا دوسرا دورہ بھی ہو سکتا ہے جیب میں ڈسپرین کی ایک دو گولی لازمی رکھنا چاہیے کیونکہ یہ گولی کبھی کبھی زندگی اور موت کے درمیان فرق بن سکتی ہے۔ پاکستان میں دل کے امراض کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے ایک اندازے کے مطابق ملک میں ہونے والی کل اموات میں سے 30 سے ​​40 فیصد دل کی بیماریوں کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ ہر سال پانچ لاکھ سے زائد افراد دل کی بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔ سال 2024 میں پاکستان میں ہونے والی اموات میں سے تقریباً 29 فیصد اموات دل کی بیماریوں کی وجہ سے ہوئیں۔ آپ کی عمر جو بھی ہوں آپ کو کبھی بھی کسی بھی وقت ہارٹ اٹیک ہوسکتا ہے۔۔۔۔۔۔!!!

Leave A Reply

Your email address will not be published.