جہلم ( اقبال خان )ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر کیڈٹ کالج سوہاوہ کا دورہ
ملکی صورتحال اور حساسیت کے پیش نظر تعلیمی اداروں کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتے ہوئے پولیس نے ہنگامی بنیادوں پر سیکیورٹی پلان پر سختی سے عملدرآمد شروع کر دیا ہے،
ڈی پی او جہلم نے سی سی ٹی وی مانیٹرنگ اور کالج کے اندر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فعالی، ریکارڈنگ سسٹم اور ایمرجنسی الارم سسٹمز کامعائنہ کیا،خراب کیمروں کی فوری مرمت اور نئے کیمروں کی تنصیب کی ہدایات،
پرنسپل،اساتذہ اور سیکیورٹی اسٹاف کے ساتھ میٹنگز کا انعقاد کیا گیا تاکہ ایمرجنسی صورتحال میں ردِعمل مزید مؤثر بنایا جا سکے،
ضلع جہلم میں تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا پولیس کی اولین ترجیح طلبہ، اساتذہ اور والدین کا تحفظ ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو