جہلم ۔اقبال خان ) ڈپٹی کمشنر جہلم کی زیر صدارت اجلاس: پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ. تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ماہ نومبر کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے مجسٹریٹس کی نومبر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کارکردگی نسبتاً بہتر رہی ہے، تاہم مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے واضح طور پر ہدایت کی کہ عوام کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرائس کنٹرول صرف فائلوں یا کاغذوں تک محدود نہیں رہنا چاہیے، بلکہ اس کا عملی اثر مارکیٹ میں واضح طور پر نظر آنا چاہیے۔میر رضا اوزگن نے پرائس کنٹرول کے نظام کو مزید فعال بنانے اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے سخت اقدامات اٹھانے پر زور دیا تاکہ عام آدمی کو روزمرہ کی اشیاء مقررہ نرخوں پر دستیاب ہو سکیں۔