حکومت پنجاب کے ‘ونٹر سپورٹس گالا 2025’ کے تحت ضلعی انتظامیہ جہلم کے زیرِ اہتمام آج دن 3 بجے چک اکا کرکٹ سٹیڈیم میں انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے

افتتاحی تقریب میں مشیر صحت پنجاب جنرل (ر) اظہر محمود کیانی اور وفاقی وزیر برائے ریلوے و خزانہ بلال اظہر کیانی بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے

0

جہلم (اقبال خان ): حکومت پنجاب کے ‘ونٹر سپورٹس گالا 2025’ کے تحت ضلعی انتظامیہ جہلم کے زیرِ اہتمام آج بروز جمعرات دن 3 بجے چک اکا کرکٹ سٹیڈیم میں انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس ٹورنامنٹ کی خاص بات ضلع جہلم کی مقامی ٹیموں کی بھرپور شرکت ہے جو اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گی۔ ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ مقامی کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کے لیے بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا جائے۔
ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 32 ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، جن میں ضلع جہلم کی بہترین ٹیمیں بھی شامل ہیں۔ افتتاحی تقریب میں مشیر صحت پنجاب جنرل (ر) اظہر محمود کیانی اور وفاقی وزیر برائے ریلوے و خزانہ بلال اظہر کیانی بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے، جبکہ ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن بھی ان کے ہمراہ موجود ہوں گے۔ اس ایونٹ کا مقصد نوجوانوں میں کھیلوں کے رجحان کو فروغ دینا اور ضلع جہلم کے کرکٹ ٹیلنٹ کو نمایاں کرنا ہے۔
ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے ہدایت کی ہے کہ چک اکا کرکٹ سٹیڈیم میں کھلاڑیوں اور شائقین کے لیے بیٹھنے کے بہترین انتظامات اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ونٹر سپورٹس گالا کے تحت ہونے والے یہ مقابلے ضلع میں کھیلوں کی ثقافت کو زندہ کریں گے۔ انتظامیہ کی جانب سے تمام ٹیموں کے لیے سکیورٹی اور دیگر ضروری سہولیات کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.