ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کل شام 4بجے تھانہ دینہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے ۔عوامی مسائل سنے جائیں گے

جہلم ( اقبال خان )وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ کے ویژن اور أئی جی پنجاب کے احکامات پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی روز مرہ کی بنیاد پرکل شام 4 بجے دینہ تھانہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے
ڈی پی او جہلم نے عوامی مسائل اور شکایات سنیں گے اور موقع پر ہی فوری حل کے احکامات جاری کیے جائیں گے
ڈی پی او جہلم کے سامنے عوامی مسائل پیش کرنے کے لیے تھانہ دینہ تشریف لائیں ۔آپ کے مسائل آپ کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے جہلم پولیس ڈی پی او کی سربراہی میں کوشاں ہے
شہریوں کے اجتماعی و انفرادی مسائل کے حل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں. ڈی پی او
عوام الناس اپنی شکایات کے سلسلہ میں بلا جھجک مجھ سے مل سکتے ہیں۔ڈی پی او
عوام اور پولیس کے درمیان باہمی روابط کو یقینی بنایا جا رہا ہے تا کہ جرائم میں کمی واقع ہو سکے. ڈی پی او