کمشنر راولپنڈی انجینیئر عامر خٹک کا دورہ جہلم

0

 

جہلم ۔( اقبال خان) کمشنر راولپنڈی انجینیئر عامر خٹک کا دورہ جہلم: ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور شہروں کی بیوٹیفیکیشن کے حوالے سے اہم ہدایات. تفصیلات کے مطابق کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے ضلع جہلم کا تفصیلی دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے تحصیل سوہاوہ، دینہ اور جہلم میں بیوٹیفیکیشن کے مختلف منصوبوں اور بڑے ترقیاتی پیکجز کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے آغاز پر انہوں نے سوہاوہ اور دینہ میں شہر کی خوبصورتی کے حوالے سے جاری کاموں کا معائنہ کیا جہاں ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے انہیں شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی تزئین و آرائش، گرین بیلٹس کی بحالی اور دیگر اقدامات پر بریفنگ دی۔ بعد ازاں ڈی سی آفس جہلم میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے کمشنر راولپنڈی کو واسا کی ترقیاتی سکیموں، للہ جہلم ڈوئل کیرج روڈ اور جلال پور نہر کے کام کی پیشرفت سے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔
اجلاس کے دوران کمشنر انجینئر عامر خٹک نے تمام انتظامی افسران کو ہدایات جاری کیں کہ تمام ترقیاتی سکیموں کو ہر صورت بروقت مکمل کیا جائے اور اس حوالے سے حائل تمام تر رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کیا جائے۔ انہوں نے تاکید کی کہ تعمیراتی کام کے معیار اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور افسران خود فیلڈ میں جا کر منصوبوں کی نگرانی یقینی بنائیں تاکہ عوامی فلاح کے یہ منصوبے جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچ سکیں۔ انہوں نے شہروں کی بیوٹیفیکیشن کے منصوبوں کی تعریف کرتے ہوئے ان میں مزید بہتری اور پائیداری لانے کا حکم بھی دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.