ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا خواتین کی حفاظت اور پیشہ ور بھکاریوں کی روک تھام کے لیے خصوصی سائیکل اسکواڈ تشکیل
جہلم ( اقبال خان )ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا عوام دوست پالیسی کے تحت احسن اقدام، خواتین کی حفاظت اور پیشہ ور بھکاریوں کی روک تھام کے لیے خصوصی سائیکل اسکواڈ تشکیل،
خصوصی سائیکل اسکواڈ شہر کے مین بازار اور دیگر مصروف عوامی مقامات پر باقاعدہ گشت کرے گا تاکہ خواتین کو ہراسانی سے محفوظ رکھا جا سکے اور شہریوں کو پرامن ماحول فراہم کیا جا سکے،
خواتین کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور عوامی مقامات پر نظم و ضبط برقرار رکھنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف مؤثر اور بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی،ڈی پی او جہلم
اس اقدام سے پولیس کی رسپانس ٹائم میں بہتری آئے گی اور شہریوں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔ ڈسٹرکٹ پولیس جہلم عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو