وزارت قانون و انصاف کے زیر اہتمام، تنازعات کے متبادل حل (اے ڈی آر) کے ذریعے سرمایہ کاری کے فروغ اور استحکام کے موضوع پر اہم عالمی کانفرنس

کانفرنس میں وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے سپریم کورٹ کے جج، جسٹس شاہد وحید کے ہمراہ بطور مہمان خصوصی شرکت کی

0

اسلام آباد: 23 جنوری، 2026

وزارت قانون و انصاف کے زیر اہتمام، تنازعات کے متبادل حل (اے ڈی آر) کے ذریعے سرمایہ کاری کے فروغ اور استحکام کے موضوع پر اہم عالمی کانفرنس کا انعقاد،

کانفرنس میں وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے سپریم کورٹ کے جج، جسٹس شاہد وحید کے ہمراہ بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ وزارت قانون اور او آئی سی تعریف کے حق دار ہیں جنھوں نے یہ انتظام کیا۔

بلال اظہر کیانی نے کہا کہ بہت سارے مقدمات عدالتوں میں پھنسے ہوتے ہیں، ایف بی آر میں بھی ٹیکس معاملات سے متعلق ترمیم کی ہے۔

بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ کمیٹی بنائی جائے گی جس کی سربراہی ریٹائرڈ جج کرے گا، ہائیکورٹ کے تین ریٹائرڈ ججز کا نام دیا جائے گا جس میں سے ایک کا نام فائنل ہوگا۔

کانفرنس میں دنیا بھر سے بین الاقوامی ثالثی اور مصالحت کے ممتاز ماہرین نے شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.