لاہور تا راولپنڈی ہائی اسپیڈ ریل منصوبے پر اہم پیش رفت، ابتدائی فزیبلٹی اور پلاننگ مکمل کر لی گئی

0

لاہور تا راولپنڈی ہائی اسپیڈ ریل منصوبے پر اہم پیش رفت، ابتدائی فزیبلٹی اور پلاننگ مکمل کر لی گئی۔

دستاویزات کےمطابق منصوبے کی تیاری پر 624 ارب 97 کروڑ 78 لاکھ روپے سے زائد لاگت کا تخمینہ لگایاگیا ہے،منصوبے کےتحت لاہور سے راولپنڈی تک تقریباً 290 کلومیٹر ریلوے ٹریک کو 160 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار کےمطابق اپ گریڈکیاجائےگاجبکہ موجودہ ٹریک کے متوازی نئی ریلوے لائن بھی تعمیر کی جائے گی۔

منصوبے کے ذریعے لاہور،گوجرانوالہ،گجرات،جہلم، چکوال اور راولپنڈی کو ریلوے کوریڈور سے منسلک کیا جائےگا،کوریڈور کے 38 ریلوے اسٹیشنزکی تعمیرنو،پلیٹ فارمزمیں توسیع اور انہیں جدید ملٹی ماڈل ٹرانسپورٹ ہبزمیں تبدیل کرنے کی تجویز ہے، جدید اسٹیشنز پر خودکار ٹکٹنگ اورپارک اینڈ رائیڈ جیسی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

دستاویزات کےمطابق دینہ اورسوہاوہ کےدرمیان تقریباً 50 کلومیٹر حصے پر اسٹرکچرل اوور پاسز تعمیرکیے جائیں گے،ہائی اسپیڈ ریل کے لیےجدید یورپی ٹرین کنٹرول اور مرکزی ٹریفک کنٹرول سسٹم نصب ہوگا جبکہ فائبر آپٹک کمیونیکیشن، سیفٹی،سیکیورٹی اور مانیٹرنگ کا جدید نظام بھی منصوبے کا حصہ ہوگا۔

منصوبےکی معاشی اور مالیاتی فزیبلٹی میں مسافروں کی متوقع تعداد، آمدن، ٹرین آپریشنز اور دیکھ بھال کے اخراجات کا جائزہ بھی شامل ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.