ریسکیو 1122 نے علی پلازہ دینہ میں ایک موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا،اسسٹنٹ کمشنر دینہ کی شرکت

0

دینہ ( اقبال خان)ریسکیو 1122 نے علی پلازہ دینہ میں ایک موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا جس کا مقصد ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تیاری کو بہتر بنانا اور متعلقہ محکموں کے درمیان باہمی رابطہ مضبوط کرنا تھا۔اس مشق میں اسسٹنٹ کمشر دینہ صفاء عابد نے ڈپٹی کمشنر جہلم کی جانب سے تحصیل انتظامیہ کے سربراہ کے طور پر شرکت کی۔
موک ایکسرسائز میں ہنگامی ردِعمل کے طریقۂ کار، بین المحکماتی تعاون اور عوامی تحفظ سے متعلق آگاہی پر توجہ دی گئی۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے پیشہ ورانہ ریسکیو تکنیکوں اور ایمرجنسی ہینڈلنگ کے عملی مظاہرے پیش کیے۔پیرا انفورسمنٹ کی شرکت سے مؤثر ہم آہنگی کو فروغ ملا اور ہنگامی حالات سے نمٹنے میں مشترکہ کوششوں کی اہمیت اجاگر ہوئی۔ اس مشق کو عوام اور متعلقہ اداروں کی جانب سے سراہا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 کی موک ایکسرسائزکا مقصد ہنگامی حالات یا ایمرجنسی میں حالات پر کنٹرول پانا ہے۔انتظامیہ کی جانب سے حادثات کی روک تھام کے لیے بلڈنگز میں آگ بجھانے کے آلات آگ بجھانے کی مکمل سہولیات اور بڑی عمارتوں میں متبادل ایگزٹ راستوں کو بندوبست یقینی بنانے کے لیے کوشیشیں کی جارہی ہیں ۔ریسکیو 1122 کے جوانوں کی کارکردگی کو سراہا

Leave A Reply

Your email address will not be published.