جہلم ( اقبال خان )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کا پولیس لائن جہلم کا دورہ،سیکیورٹی انتظامات،صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا،
ڈی پی او جہلم کا پولیس لائنز میں موجود مختلف دفاتر،ایم ٹی ،کوارٹر گارد،پولیس اسکول اور لائنز ایریا کا وزٹ،
ڈی پی او جہلم نے ایم ٹی برانچ کا معائنہ کیا اور وہاں موجود سرکاری گاڑیوں کی حالت، ریکارڈ اور دیکھ بھال کے انتظامات کا جائزہ لیا،
پولیس لائن میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کے حصول کے لیے آنے والے امیدواروں کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات، ٹیسٹ کے طریقہ کار اور شفافیت کو چیک کیا گیا،
سرکاری وسائل کا درست استعمال یقینی بنایا جائے اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات میں مزید بہتری لائی جائے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو