ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ٹیم کی اہم کارروائی، گرین بس کا شیشہ پتھر مار کر توڑنے والا ملزم گرفتار

0

 

دینہ ( تحصیل رپورٹر)ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ٹیم کی اہم کارروائی، حکومتِ پنجاب کی جانب سے چلائی جانے والی گرین بس کا شیشہ پتھر مار کر توڑنے والا ملزم گرفتار

تھانہ دینہ کی حدود میں حکومتِ پنجاب کی جانب سے چلائی جانے والی گرین بس پر نامعلوم شخص نے پتھراؤ کر کے بس کا شیشہ توڑ دیا تھا۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ دینہ نے فوری طور پر ٹیم تشکیل دی جس نے جدید تکنیکی ذرائع اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو قلیل وقت میں گرفتار کر لیا،

ملزم کے خلاف سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے جرم میں مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے،

عوامی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور سرکاری منصوبوں کو نقصان پہنچانے والوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.