ضلع جہلم میں نئے تعینات ہونے والے ایس پی انویسٹیگیشن محمد سکندر گوندل نے باضابطہ طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا
جہلم ( اقبال خان )ضلع جہلم میں نئے تعینات ہونے والے ایس پی انویسٹیگیشن محمد سکندر گوندل نے باضابطہ طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا،
چارج سنبھالنے کے موقع پر پولیس افسران نے اُن کا استقبال کیا۔ ایس پی انویسٹیگیشن محمد سکندر گوندل نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انویسٹیگیشن کے نظام کو مزید مؤثر، شفاف اور میرٹ پر استوار کیا جائے گا،
زیرِ التواء مقدمات کو بروقت یکسو کرنے اور سائلین کو فوری انصاف کی فراہمی کو اولین ترجیح دی جائے گی،
پیشہ ورانہ صلاحیتوں، دیانت داری اور قانون کے مطابق فرائض سرانجام دیں تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد مزید مظبوط ہو،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو