جہلم پولیس کی ماہ فروری کی کارکردگی رپورٹ 2026 جاری کل مال مسروقہ برآمد 01 کروڑ 70 لاکھ2500 روپے اور  10 گینگز گرفتار

0

 

جہلم ( اقبال خان)جہلم پولیس کی ماہ فروری کی کارکردگی رپورٹ 2026

کل مال مسروقہ برآمد 01 کروڑ 70 لاکھ2500 روپے اور  10 گینگز گرفتار

جہلم() تفصیلات کے مطابق جہلم پولیس نے ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کی کمانڈ میں ضلع جہلم میں امن و امان برقرار رکھنے، اغواء،قتل / اندھے قتل، چوری، ڈکیتی، رابری جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات کی ٹریسنگ، ملزمان کی گرفتاری، منشیات جیسی لعنت کے مکمل خاتمے، جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کی جس کے لئے جہلم پولیس دن رات مصروف عمل ہے۔ کمیونٹی پولیسنگ، بروقت انصاف کی فراہمی، لوگوں کے جان و مال کی حفاظت اور سیکورٹی مہیا کرنے کے لیے جہلم پولیس ہمہ وقت تیار ہے، اسی طر ح امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے جہلم پولیس کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پرمختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ بھی جاری ہے،

گزشتہ ماہ میں کل 66 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا جن میں سے 23 مجرمان اشتہاری اے کیٹگری اور 27 مجرمان اشتہاری بی کیٹگری جبکہ 16 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا،

قتل کے 03 مقدمات درج کر کے 03 ملزمان گرفتار کئے گئے، ریپ کے 09 مقدمات درج کر کے 08 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،

10 گینگ ٹریس کر کے 46 مقدمات میں 27 ملزمان کو گرفتار کر کے 01 کروڑ 70 لاکھ2500 روپے برآمد کر لیے گئے،

منشیات کا 01 مقدمہ درج کر کے 01 ملزم کو گرفتار کیا گیا اور ملزم سے 55 عدد بوتلیں شراب برآمد کی گئیں،

غیر قانونی اسلحہ کے 14 مقدمات درج،14 ملزمان گرفتار، جن سے 09 عدد پسٹلز ،04 گنز /گن،چاقو /خنجر 01 اور 31 عدد روند برآمد کئے گئے،

قمار بازی کے 02 مقدمات درج،10ملزمان گرفتار، جن سے قمار بازی کی رقم48 ہزار300 روپے ،08 عدد موبائل فونز برآمد کئے گئے ،

پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پتنگ بازی اور پتنگ فروشی میں ملوث 73 مقدمات درج کر کے75 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،جن سے 02 ہزار 549 عدد پتنگیں اور158 عدد خونی ڈوریں برآمد کر لی گئیں،

بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بھکاری ملزمان کے خلاف145 مقدمات درج کر کے169 ملزمان کو گرفتار کیا،جن میں 65 مرد اور 104 عورتیں شامل ہیں،

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کل 7521 چالان کر کے 01 کروڑ 69 لاکھ23 ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا،

پولیس خدمت مراکز جہلم میں شہریوں کوفراہم کی جانے والی سہولیات میں 3228 افراد نے استفادہ حاصل کیا،

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے گزشتہ ماہ میں بذریعہ کمپلینٹ سیل 268 سائلین کی شکایات کو سنا اور ان پر احکامات جاری کیے،

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.