ایس ایچ او تھانہ سول لائنز محمد عمران اور ٹیم کی اہم کارروائی، چوری کی وارداتوں میں ملوث رجو گینگ کی 02 لیڈی ملزمان سمیت 04 ملزمان گرفتار
جہلم ( بیورو چیف)ایس ایچ او تھانہ سول لائنز محمد عمران اور ٹیم کی اہم کارروائی، چوری کی وارداتوں میں ملوث رجو گینگ کی 02 لیڈی ملزمان سمیت 04 ملزمان گرفتار، چوری شدہ زیورات نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد
تھانہ سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 02 خواتین سمیت 04 ملزمان کو گرفتار کر لیا،
ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ طلائی زیورات وزنی ڈیڑھ تولا ،17 ہزار روپے نقدی اور ناجائز اسلحہ پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لئے گئے،
جہلم پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے،سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری