جہلم: ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے یوم سیاہ منایا گیا

جہلم: یوم سیاہ کے سلسلہ میں احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے کی۔

0

جہلم: ( اقبال خان )ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے یوم سیاہ منایا گیا۔

جہلم: یوم سیاہ کے سلسلہ میں احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے کی۔

جہلم: ریلی میں ریسکیو، ہیلتھ، ایجوکیشن، سکولوں کے طلباء سمیت تمام محکمہ جات کے افسران اور ملازمین نے شرکت کی۔

جہلم: ریلی ڈی سی آفس سے شروع ہو کر وائے کراس پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔

جہلم: ریلی کے شرکاء نے کشمیری پرچم اٹھا رکھے تھے اور بھارتی مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

جہلم: شرکاء نے "ہم لے کے رہیں گے آزادی، کشمیر بنے گا پاکستان” کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

جہلم: یہ ریلی اہل کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ہندوستان کی ظالمانہ پالیسیوں کی مذمت کرتی ہے۔ ڈپٹی کمشنر میثم عباس

جہلم: خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کا فوری حل ناگزیر ہے۔ ڈپٹی کمشنر

جہلم: کشمیری عوام کو بھارتی بربریت سے نجات کا وقت قریب ہے۔ ڈپٹی کمشنر

جہلم: کشمیری عوام کو بھارتی مظالم کے آگے تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ان کی سفارتی و اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔ ڈپٹی کمشنر

جہلم: کشمیریوں کو ان کے بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ ڈپٹی کمشنر

جہلم: کشمیریوں کی جدوجہد آزادی ایک لازوال داستان ہے اور اقوام متحدہ کو اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کروانا چاہیے۔ ڈپٹی کمشنر

جہلم: مقبوضہ کشمیر پر بھارتی تسلط عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ڈپٹی کمشنر

جہلم: جنت نظیر کشمیر پر آزادی کا سورج ضرور طلوع ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر

Leave A Reply

Your email address will not be published.