تھانہ ڈومیلی کے نواحی علاقہ بھوجا موہڑہ ( موضع پدھری )میں زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم فائرنگ کا واقعہ,خاتون سمیت چھ افراد زخمی

0

جہلم ( بیورو چیف )تھانہ ڈومیلی کے نواحی علاقہ بھوجا موہڑہ ( موضع پدھری )میں زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم فائرنگ کا واقعہ ،

ایک خاتون سمیت چھ افراد زخمی ۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ریسکیو 1122نے سوہاوہ ہسپتال منتقل کیا ،

دو افراد کی حالت تشویش ناک ،پولیس تھانہ ڈومیلی نے موقعہ پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کر دیا ،علاقہ بھر کی ناکہ بندی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے ۔

تفصیلات کے مطابق فائر لگنے سے نوید احمد،محمد شمریز،محمد نعیم،محمد مسعود نامی چار افراد زخمی۔ذرائعزمینی تنازع کی لڑائ میں اج 6 افراد زخمی

پدہری میں۔زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم کے ہوا ۔جس میں فائرنگ کا واقعہ پیش آنے سے شمریز، مسعود، نوید، نعیم، ارشد اور 1 خاتون زخمی ۔ مسعود اور نوید کی حالت تشویشناک بتائ جا رہی ہے۔

زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے ہسپتال منتقل کیا ۔پولیس تھانہ ڈومیلی موقعہ واردات پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کر دیا ۔علاقہ بھر کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.