
اس علاقے کی پسماندگی کودورکروں گاکیڈیٹ کالج اور ووکیشنل سکول کاجلدسنگ بنیاد رکھیں گے،ابرارنجیب
سوہاوہ ( محمد نبیل حسن )چوہدری ابرار نجیب ڈاٸریکٹرروہتاس انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج جھنگ چک کیساتھ ملاقات،آنے والے وقت میں ہرقسم کی طلباء و طالبات کو یہاں سہولیات میسرہوں گے۔ابرارنجیب کی گفتگو
تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز لیکچرار میتھ محمد رضوان،لیکچرار فزکس محمدجہانزیب اور رپورٹرمحمدنبیل حسن کی چوہدری ابرار نجیب ڈاٸریکٹر روہتاس انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج جھنگ چک کیساتھ انکے افس میں خصوصی ملاقات کی،ملاقات میں علاقے میں تعلیم کے موضوع پرگفتگوہوٸی،جس میں ابرار نجیب نے کہا انشاء اللہ اس علاقے کی پسماندگی کو جلد دور کیاجاۓ گا۔تعلیم کے شعبہ میں علاقے کی ترقی میری اولین ترجیح ہے،مزید کہا یہاں ہم کیڈیٹ کالج بھی بنانے جارہے ہیں جس کی فاٸل جمع کرادی،اسے علاوہ یہاں ایک نجی ویلفیئر کے تعاون سے ہم ووکیشنل سکول کا بھی قیام عمل میں لارہے ہیں۔جس میں مختلف کورسسز فری کراۓ جاٸیں گے،تاکہ وہ پھر نوجوان اپنا ہنر کرسکیں،کیڈیٹ کالج میں بھی فری تعلیم دی جاۓ گی، اس سکول کالج میں ہرشعبہ کے لیے سہولیات دے رہے ہیں،ڈراٸیوروں کی ریسٹ ہاٶس بھی بنایاجارہاہے،آنے والے وقت میں کسی بچی بچے کو شہر جانے کی ضرورت نہیں پڑھے گی،ہم جلد کلاسسز کے اوقات کار بڑھاٸیں گے شام کے چاربجے تک چھٹی کریں گے۔جس میں تمام طلباء و طالبات کو دن کاکھانایہاں ہی مہیاکیاجاۓ گا،انکو ٹیویشن کی ضرورت نہیں ہوگی،سکول اینڈ کالج میں کوالیفاٸیڈ ٹیچرز کو تعینات کیاگیا،تمام سہولیات طلبہ و طالبات کو فراہم کی جارہی ہیں۔کمپیوٹرلیب،لاٸبریری،ساٸنس لیبز موجود ہیں،بچوں کے لیے پلے گراٶنڈ موجود ہے جس میں تمام کھیل کی سہولیات موجود ہیں،علاقے کے لوگوں کے تعاون سے ہی اپنی منزل تک پہنچیں گے،دینی دنیاوی تعلیم مہیاکی جارہی ہے۔