اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان کا میرج ہالزکی چیکنگ اور آر ایچ سی کا دورہ ،ایک میرج ہال کو جرمانہ

0

دینہ (محمد اقبال)اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان کا میرج ہالزکی چیکنگ اور آر ایچ سی کا دورہ ،ون ڈش خلاف ورزی پر ایک میرج ہال کو جرمانہ ،سخت وارننگ جاری تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے میرج ہالز چیک کئے گئے ون ڈش کی خلاف ورزی پر ایک میرج ہال جی ٹی روڈ کو بھاری جرمانہ کیا گیا اور سختی سے ہدایت کہ ون ڈش کی پابندی کریں خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کیے جارہے ہیں۔ون ڈش کی خلاف ورزی نا قابل بردا شت ہے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سختی کے ساتھ نپٹا جا رہا ہے ان کے خلاف قانون حرکت میں ہے
اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے آر ایچ سی ہسپتال دینہ کا دورہ کیا ۔عملہ کی حاضری چیک کی ادویات کا اسٹاک چیک کیااور صفائی کے حوالے سے ناقص انتظامات پر اظہار بر ہمی کیا

اسسٹنٹ کمشنر نے یو سی کھوکھا کا دورہ کیا اور ستھرا پنجاب کے مینجر اور ان کی ٹیم کو سختی سے ہدایت کی صفائ کا خاص خیال رکھیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.