پریس کلب دینہ برقرار، عہدیداران پر مکمل اعتماد کا اظہار
اجلاس میں ایگزیکٹو باڈی کے تین ممبران کی جانب سے استعفیٰ اور پریس کلب تحلیل کرنے کے بیان کو مکمل طور پر مسترد کر دیا گیا
دینہ (اقبال خان)پریس کلب دینہ برقرار، عہدیداران پر مکمل اعتماد کا اظہار
دینہ: پریس کلب دینہ کی ایگزیکٹو باڈی اور عہدیداران کا اہم مشترکہ اجلاس اقبال ہوٹل میں صدر ربنواز گوندل کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں ایگزیکٹو باڈی کے تین ممبران کی جانب سے استعفیٰ اور پریس کلب تحلیل کرنے کے بیان کو مکمل طور پر مسترد کر دیا گیا۔
تمام ممبران نے صدر، عہدیداران اور ایگزیکٹو باڈی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ پریس کلب دینہ قائم و دائم ہے اور اسے ختم کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔
جنرل سیکرٹری افتخار احمد مغل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مستعفی ہونے والے ممبران کو پریس کلب ختم کرنے کا کوئی اختیار نہیں، اصل فیصلہ فل ہاؤس اجلاس اور اکثریت کی رائے سے ہوگا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 5 اپریل کو ہونے والے فل ہاؤس اجلاس میں حقائق واضح ہو جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تنظیم نوجوان صحافیوں کو ساتھ لے کر چلنے اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے، جبکہ ناراض اراکین کو بھی ساتھ ملانے کی کوشش جاری رہے گی