پنجاب پولیس کے ہونہار سپوت کاشف کیانی کی بطور پی آر او نہایت ذمہ داری اور احسن انداز میں فرائض کی انجام دہی ،انفارمیشن سیکرٹری پریس کلب دینہ
دینہ ( تحصیل رپورٹر)پنجاب پولیس کے بہادر سپوت کاشف کیانی نے بطور پی آر او نہایت ذمہ داری اور احسن انداز میں فرائض انجام دیے، خبروں پر گہری ظر رکھی اور صحافیوں سمیت شہریوں کے مسائل خوش اسلوبی سے حل کرنے میں کردار ادا کیا۔ موجودہ ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری سے اپیل ہے کہ ایسے محنتی نوجوان کو سرٹیفکیٹ اور حوصلہ افزائی سے نوازتے ہوئے مزید پی آر او ذمہ داریاں بھی سونپی جائیں۔انفارمیشن سیکرٹری پریس کلب دینہ تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس ضلع جہلم کے سپپوت کاشف کیانی بطور پی آر او نہایت احسن انداز سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں ۔پریس کلب دینہ کے انفارمیشن سیکرٹری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور صحافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے اور اس حوالے سے جب بھی بطور انفارمیشن سیکرٹری رابطہ کیا گیا تو ہی ار او جہلم کاشف کیانی نے بہت ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے متعلقہ معلومات کی فراہمی کو یقینی بنایا ۔پریس کلب دینہ کے اجلاس میں بھی ان کے کردار کو سراہا گیا اور آئیندہ بھی ان کے ساتھ مشترکہ تعاون سے چلنے کی امید کی گئی ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری سے اس بات کی امید کی جاتی ہے کہ پنجاب پولیس میں ایسے بہادر سپوت جو اپنی ڈیوٹی جانفشانی سے سر انجام دے رہے ہیں ان کو نہ صرف تعریفی اسناد سے نوازا جائے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو بلکہ ایسے نوجوانوں کو ان کے بہترین ورک پر پرموشن دی جائے ۔