اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان نے رات آٹھ بجے جی ٹی روڈ، ریلوے روڈ اور منگلا روڈ کا دورہ کیا اور وہاں کھلی ہوئی دکانوں کو سخت وارننگ
دینہ ( اقبال خان )صوبہ بھر کی طرح ضلع جہلم میں بھی حکومت پنجاب کی ہدایت پر نئے کاروباری اوقات اور کفایت شعاری مہم کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کے مطابق تمام دکانیں، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 08:00 بجے بند ہوں گے، جبکہ فارمیسیز، پیٹرول پمپس اور تندور مستثنیٰ ہوں گے۔
صوبہ بھر کی طرح نافذ العمل ان احکامات کے تحت تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس رات 10:00 بجے تک کھلے رہیں گے، تاہم ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے پر کوئی پابندی نہیں۔ اسی طرح شادی ہالز اور نجی تقریبات کو بھی رات 10:00 بجے تک ختم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر جہلم نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ فیلڈ میں ان احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد توانائی کی بچت کو فروغ دینا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
حکومت پنجاب کے یہ احکامات فوری طور پر نافذ ہو چکے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ جہلم نے عوام اور تاجر برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ اوقات کی پابندی کریں تاکہ صوبہ بھر کی طرح ضلع جہلم میں بھی توانائی بچاؤ مہم کو کامیاب بنایا جا سکے۔۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان نے رات آٹھ بجے جی ٹی روڈ، ریلوے روڈ اور منگلا روڈ کا دورہ کیا اور وہاں کھلی ہوئی دکانوں کو سخت وارننگ دی۔ انہوں نے ہدایت دی کہ اگر دکانیں وقت پر بند نہ کی گئیں، تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ میڈیکل سٹورز اور ہسپتالوں کو استثناء دیا گیا ہے اور وہ کھلے رہیں گے، جبکہ بیکرز کو رات 10 بجے تک کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔جب کہ میرج ہالز کو رات دس بجے تک ٹائم دیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے دوکانداروں کو سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں واضع اور سخت ہدایات ہیں