ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ غزالہ اصغر نے رورل ہیلتھ سینٹر ڈومیلی کا اچانک دورہ

ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کی حاضری سمیت ہسپتال کے مختلف شعبوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا معائنہ کیا

0

جہلم(اقبال خان) ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ غزالہ اصغر نے رورل ہیلتھ سینٹر ڈومیلی کا اچانک دورہ کیا اور عوام کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کی حاضری سمیت ہسپتال کے مختلف شعبوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا معائنہ کیا۔
دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال کے فارمیسی اسٹاک کا باریک بینی سے مشاہدہ کیا اور سرکاری لسٹ کے مطابق دستیاب ادویات کے معیار اور مقدار کی جانچ پڑتال کی۔ انہوں نے مختلف ادویات کو رینڈم طریقے سے چیک کیا، جس کے نتیجے میں ہسپتال میں لائف سیونگ ڈرگز اور دیگر ضروری ادویات کا اسٹاک وافر مقدار میں موجود پایا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر غزالہ اصغر نے ہسپتال میں صفائی کے انتظامات اور طبی عملے کی حاضری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے تسلی بخش قرار دیا۔ انہوں نے ڈیوٹی پر موجود عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے اور علاج معالجے کے عمل میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن کی زیرِ نگرانی ضلعی انتظامیہ جہلم تمام بنیادی مراکزِ صحت میں طبی سہولیات کی بہتری کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ ان دوروں کا مقصد حکومتی پالیسیوں کے مطابق عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا اور ہسپتالوں کے نظم و ضبط کو برقرار رکھنا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.