ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور ٹیم کی اہم کاروائی،دوران ڈکیتی خاتون کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار،مالمسروقہ رقم برآمد
جہلم ( اقبال خان)ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور ٹیم کی اہم کاروائی،دوران ڈکیتی خاتون کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار،مالمسروقہ رقم برآمد
تھانہ سول لائن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دوران ڈکیتی خاتون کو زخمی کرنے اور طلائی زیورات چھننے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کوگرفتار کر لیا،ملزم سے نقدی 4 لاکھ 20 ہزار روپے برآمد کر لی گئی،
ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،
شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری