ضلع بھر میں 14 مختلف جگہوں پر سرچ آپریشنز کر کے 378 افراد اور 177 گھروں سمیت 16 بس اسٹینڈز /ہوٹل کو چیک کیا گیا،ڈی پی او جہلم

0

جہلم ( اقبال خان)ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کی ہدایات پر جہلم پولیس کا ضلع بھر میں سپیشل سرچ آپریشنز و ناکہ بندی کی گئی

ضلع بھر میں 14 مختلف جگہوں پر سرچ آپریشنز کر کے 378 افراد اور 177 گھروں سمیت 16 بس اسٹینڈز /ہوٹل کو چیک کیا گیا،

دہشت گردوں و جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے اور اہم تنصیبات کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے ضلع بھر میں سپیشل سرچ آپریشنز کیے گئے،

تمام شہریوں سے پرزور اپیل ہے کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک شخص، غیر قانونی طور پر مقیم افراد یا جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے بارے میں فوری طور پر پولیس کو آگاہ کریں،

بروقت اطلاع نہ صرف کسی بڑے جرم کو ہونے سے روک سکتی ہے بلکہ معاشرے میں امن و امان کے قیام میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے،

اگر آپ کے علم میں کوئی ایسا شخص آئے جو بغیر کوائف کے رہائش پذیر ہو، مشتبہ سرگرمیوں میں ملوث ہو یا قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہو تو فوری طور پر قریبی تھانے يا پولیس يا پولیس ہیلپ لائن 15 پر اطلاع کریں ،

Leave A Reply

Your email address will not be published.