سوہاوہ جی ٹی روڈ پنڈ متے خان کے قریب کوسٹر ، ٹریلر اور ٹرک میں تصادم

حادثے میں کوسٹر ڈرائیور موقع پر جاں بحق جبکہ 3 خواتین سمیت 10 افراد زخمی

0

 

جہلم ( اقبال خان)سوہاوہ جی ٹی روڈ پنڈ متے خان کے قریب کوسٹر ، ٹریلر اور ٹرک میں تصادم۔

حادثے میں کوسٹر ڈرائیور موقع پر جاں بحق جبکہ 3 خواتین سمیت 10 افراد زخمی۔

ریسکیو 1122 نے تمام زخمیوں اور ڈیڈ باڈی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ منتقل کر دیا ۔

کوسٹر گوجرانوالہ سے کوہاٹ جا رہی تھی۔
جاں بحق ہونے والے شخص کا نام شیر غلام ولد محمد شفیع عمر 47سال ہے۔
جبکہ زخمی ہونے والوں میں
مزمل ولد شریف عمر 22سال
ولید ولد عبد الرشید عمر 21سال
حماد ولد خبیب عمر 28سال
مرجان زوجہ گن شفل عمر 65 سال
بلال ولد کامران عمر 28سال
کومل زوجہ ارشد عمر 19سال
فاروق بیگم زوجہ لال شاہ عمر 50سال
ارشد ولد عنایت عمر 20سال
شاہد ولد ہاشم عمر 32سال
نصیر احمد ولد عبدالمجید عمر 35 سال۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.